پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے میرعاصم کرد گیلو کو پارٹی میں باضابطہ طور پر شامل ہونے کی دعوت دی ہےجس پر جواب دینے کیلئے وقت مانگا ہے،ترجمان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے میر عاصم کر د گیلو کو پارٹی میں باضابطہ طور پر شامل ہونے کی دعوت دی ہے جس پر میر عاصم کرد گیلو نے اپنے ہم خیال ساتھیوں، دستوں سے مشورہ کر کے جواب دینے کے لئے وقت مانگا ہے۔ یہاں جاری کردہ ایک بیان میں میر عاصم کر د گیلو کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سلیم مانڈوی والا، صوبائی صدر میر چنگیز جمالی نے ان سے ملاقاتیں کیں اور پارٹی چیئر مین بلا ول بھٹوزرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے با ضابطہ طورپر پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ترجمان نے کہا کہ میر عاصم کر د گیلو نے شمولیت کی دعوت پر اپنے ہم خیال ساتھیوں اوردوستوں سے مشور ہ کر کے باضابطہ جواب دینے کے لئے وقت مانگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میر عاصم کر د گیلو اس وقت کوئٹہ میں ہیں اور بلوچستان عوامی پارٹی کاحصہ ہیں انہوں نے پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کی دعوت پر تاحال پارٹی میں شمولیت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے