محمود خان اچکزئی کی شاہد خاقان عباسی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال کے علاوہ پی ڈی ایم کی سیاسی جدوجہد ودیگر امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔دونوں رہنماؤں میں مضبوط سیاسی جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق کیاملک وقوم کے بہتر مفاد میں جمہوری جدوجہد کے عزم کااظہارکیا۔