متنازع ٹوئٹ کیس،اعظم سواتی کے ٹرائل سے متعلق سپیشل پراسیکیوٹر کی مہلت کی استدعا منظور

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے اداروں کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی۔اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے دوران سماعت موقف اختیار کیا کہ اعظم سواتی ضمانت کا غلط استعمال کر رہے ہيں، انہوں نے دوبارہ اداروں سے متعلق متنازعہ گفتگو کی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے متنازع گفتگو کا متن پڑھ کر سنا دیا۔

فاضل جج کے استفسار پر اسپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ اعظم سواتی پر فرد جرم عائد ہونی ہے۔عدالت نے رضوان عباسی کو ہدایت کی کہ آپ اس طرف ابھی نہ جائیں ٹرائل جلد مکمل کرانے پر توجہ دیں۔اسپیشل پراسیکیوٹر کی درخواست پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے