لاہور،خاتون ٹیچر اسلحے کے زور پر اسکول سے اغوا

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) تھانہ کاہنہ کے علاقے میں نجی اسکول سے جویریہ نامی ٹیچر کو اسلحے کے زور پر اغواہ کر لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق 5 مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر خاتون ٹیچر کو اسکول سے اغوا کر کے لے گئے ملزمان نے اسکول میں فائرنگ بھی کی جس سے اسکول میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ملزمان اسکول کی تمام ٹیچرز کے نقاب اتار کر چیک کرتے رہے۔ جویریہ نامی ٹیچر کی نشاندہی کے بعد ملزمان اس کو اغوا کر کے موقع سے فرار ہو گئے، ملزمان نے اسکول کی کھڑکیوں کے شیشہ اور دروازے بھی توڑ ڈالے۔مغوی ٹیچر جویریہ کے والد کی مدعیت میں واقع کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطا بق 5 مسلح ملزمان نے صبح کے وقت اسکول میں موجود جویریہ نامی ٹیچر کو اسلحہ کے زور پر اغوا کیا جبکہ اسکول میں موجود دیگر اساتذہ کو یرغمال بنا لیا۔

پولیس کے مطابق انہوں نے خاتون ٹیچر کے والد کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ جویریہ ظفر کو بازیاب کروانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جلد بازیاب کروا لیا جائے گا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے گھروں میں چھاپہ مارے جا رہے ہے۔ واقع میں ملوث ملزمان کے قریبی رشتہ داروں کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے