لاہور،برقع پہن کر قتل کی واردات کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
لاہور(ڈیلی گرین گوادر) لاہور میں کرائے کا قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے شوٹر نے 25 اکتوبر 2022 کو برقع پہن کر ایک کیبل آپریٹر کو قتل کیا تھا۔پولیس ترجمان کے مطابق سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے ریکارڈ یافتہ ملزم شوٹر عمر گجر کی گرفتاری کے لیے مسلم ٹاؤن میں چھاپا مارا جہاں ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق شوٹر کا تعلق لالا شہباز شوٹر گینگ سے تھا اور اس نے 2 ماہ پہلے فیصل بٹ نامی کیبل آپریٹر کو قتل کیا تھا۔