قلات پولیس کی جانب سے مسافر بسوں ومال بردار گاڑیوں کی چیکنگ جاری

قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات پولیس کی جانب سے مسافر بسوں و مال بردار گاڑیوں کی سخت چیکنگ، ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے خصوصی ہدایت پر DSP/SDPO قلات منظور احمد مینگل کی زیر نگرانی ایس ایچ او قلات خدائے رحیم عالیزئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسافر بسوں کی چیکنگ کی مسافر بسوں اور دیگر مسافر بردار گاڑیوں میں تیل سپلائی کو روکنے کیلئے چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا مزید قلات پولیس کے طرف سے ڈرئیوران کو سختی سے ہدایت ہوئی کہ تیز رفتاری نہ کریں بصورت دیگر گاڑیوں کو جرمانہ اور چالان کردیا جائے گا خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ تیز رفتاری کرنے والے ڈرائیورز کی نشاندہی کریں تاکہ ایسے عناصر سے قانون کے مطابق نمٹا جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے