علی وزیر سہراب گوٹھ تھانے میں درج مقدمےمیں بری،جیل سے آج شام رہا کیا جائے گا، وکیل

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)قومی اسمبلی کے رکن علی وزیر کے وکیل قادر خان کا کہنا ہے کہ علی وزیر کو کراچی سینٹرل جیل سے آج شام رہا کیا جائے گا۔وکیل قادر خان نے کہا کہ علی وزیر کی دیگر 3 مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ علی وزیر کے خلاف بغاوت، ہنگامہ آرائی سمیت متعدد الزامات ہیں۔

پولیس نے کہا کہ علی وزیر کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں چار مقدمات درج ہیں پولیس نے بتایا کہ علی وزیر سہراب گوٹھ تھانے میں درج مقدمے میں بری ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ علی وزیر کو دسمبر 2020ء میں پشاور سے گرفتار کر کے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے