صحت کی خدمات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،چیف سیکرٹری بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا ہے کہ صحت کی خدمات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،دور دراز علاقوں میں ڈیوٹی دینے والے پوسٹ گریجوئٹ ڈاکٹروں کو اضافی الاؤنس دیا جائے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو سیکریٹریز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ اجلاس میں محکمانہ امور پر بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری صحت صالح ناصر نے بتایا کہ فرائض سے غفلت کے مرتکب 6 ڈاکٹروں کو ملازمت سے برخواست کر دیا گیا57 ڈاکٹروں کے خلاف انضباطی کاروائی شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری ڈیوٹی سرانجام دینے کی بجائے نجی پریکٹس کرنے والے40 ڈاکٹروں کو شو کاز نوٹس جاری کئے گئے۔ ا س موقع پر سیکریٹری صحت نے پوسٹ گریجوئٹ ڈاکٹرز کے حوالے سے پالیسی کا مسودہ بھی پیش کیا۔اجلا س سے خطاب کر تے ہوئے چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ صحت کی خدمات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا فرائض کی ادائیگی میں غفلت کے مرتکب ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کاروائی جاری رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ۔دور دراز علاقوں میں ڈیوٹی دینے والے پوسٹ گریجوئٹ ڈاکٹروں کو اضافی الاؤنس دیا جائے۔اجلاس میں دشوار گزار علاقوں میں تعینات پوسٹ گریجوئٹ ڈاکٹروں کو ایک سے دو سال کی ٹریننگ دینے کا جائزہ اورفیصلہ کیا گیا پوسٹ گریجوئٹ ڈاکٹرز کے لئے اپنے علاقوں میں کم ازکم تین سال تعیناتی لازم ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے