رجیم چینج کے نتیجے میں پاکستان مشکل حالات سے دوچار ہے،عمران اسماعیل

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ رجیم چینج کے نتیجے میں پاکستان مشکل حالات سے دوچار ہے۔کراچی میں ایف آئی اے کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس مفروضوں پر کھڑا ہے، تمام جماعتوں کی فنڈنگ کا حساب ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے میں ہم مختلف مقدمات بھگت رہے ہیں، ہمارے خلاف ایف آئی اے کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ اور جے یو آئی کے پاس عوامی فنڈنگ نہیں ، ان کے حساب کتاب کھولیں پتہ چلے گا کہ ملک کے ساتھ کیا ہوا، عوامی حکومت کو مفروضوں کی بنیاد پر گھر نہیں بھیجنا چاہیے، رجیم چینج کے نتیجے میں پاکستان مشکل حالات میں ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب اور کے پی میں انتخابات سے عمران خان کو دو تہائی اکثریت ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے