جیل بھرو تحریک آئندہ 24 گھنٹے کے نوٹس پر شروع ہوسکتی ہے،فواد چودھری
لاہور(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک آئندہ 24 گھنٹے کے نوٹس پر شروع ہو سکتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں ہزاروں افراد گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں،ہو سکتا ہےکہ اعلان کل یا پرسوں ہو تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ کو ایک بڑی سازش کے تحت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، میں گورنرز کو کہتا ہوں کہ فوری طور پر اپنے عہدوں سے مستعفی ہوں۔