توہین الیکشن کمیشن کیس، اسد عمر نے شو کاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروا دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے الیکشن کمیشن کے شو کاز نوٹس پر جواب جمع کروایا۔ عمران خان کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہمارے حلقے میں انتخابات ہورہے ہیں۔ میں اور فواد چوہدری دونوں الیکشن لڑ رہے ہیں۔ مناسب ہوگا الیکشن کے بعد کی تاریخ دیں۔ کوشش کروں گا آئندہ سماعت پر حاضر ہو سکوں۔الیکشن کمیشن نے مزید سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔