ترکیہ ہمارا گہرا مسلم دوست ملک ہے جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کو مصیبت میں دیکھتے ہوئے ہمارے ساتھ مثالی مدد کی ہے، حاجی محمد خان طور اتمان خیل

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر صنعت وحرفت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے ترکیہ شام سمیت دیگر ممالک میں آنے والے زلزلے سے تین ہزار کے قریب افراد کے جاؓبحق ہونے پچاس ہزار کے زخمی اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر پورے ملک کے 22 کروڑ عوام حکومت اور مسلح ادارے سوگ میں ہیں ترکیہ ہمارا گہرا مسلم دوست ملک ہے جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کو مصیبت میں دیکھتے ہوئے ہمارے ساتھ مثالی مدد کی ہے جسے ہم کھبی نہیں بھول سکتے کشمیر کا زلزلہ ہو یا پھر حالیہ سیلاب کی صورتحال ترکی نے ہماری بھر پور امداد کی بلکہ صدر طیب اردگان خود تشریف لائے پاکستان کے وزہر اعظم شہباز شریف نے ان سے فون پر رابطہ کیا جبکہ امدادی کیھپ روزانہ کی بنیاد پر طیارے تمام ضروری سامان پہنچانے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کو روکھنا انسان کی بس کی بات نہیں ہمیں اس پر صبر کرنا ہو گا ترکی کے عوام کے غم اور مشکلات کا اس وقت تک ساتھ دیتے رہے گے جب تک ترکیہ مشکلات سے نہیں نکلتا پاکستان ازمائش کے امتحان میں ترکیہ کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ ترک صدر طیب اردگان نے قوم کیلئے اپنے تمام اثاثے وقف کردیئے جسپر ہمیں فخر ہے اسی طرع کے جزبے کی ضرورت ہوتی ہے جب قوموں پر امتحانات آتے ہیں میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تمام جانبحق ہونے والوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور تمام زخمیوں کو جلد صحت جیسی نعمت عطا کرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے