ترکیہ زلزلہ، حکومت پر اعتبار نہیں اسلیے ایک ماہ کی تنخواہ نہیں دوں گا، مولانا اکبر چترالی

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی مولانا اکبر چترالی نے ترکیہ اور شام زلزلے کیلیے حکومت کو ایک ماہ کی تنخواہ نہ دینے کا اعلان کردیا۔راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی ایک ماہ کی تنخواہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین دینے کا اعلان کیا جبکہ جماعت اسلامی کے رکن مولانا اکبر چترالی نے مخالفت کی۔

مولانا عبد الکبر چترالی نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعظم ریلیف فنڈز میں نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ پراعتماد نہیں، میں اپنی تنخواہ الخدمت فاؤنڈیشن کودوں گا۔اس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مولانا عبدالکبر چترالی کے سوا تمام ارکان نے اپنی تنخواہ رضاکارانہ دینے کااعلان کیا، مولانا چترالی کے سوا سب کی ایک ماہ کی تنخواہ ترکیہ وشام فنڈز میں دی جائیگی۔اجلاس میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے ایک ماہ کی تنخواہ زلزلہ متاثرین کو دینے کی حمایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے