کوئٹہ اسسٹنٹ کمشنرسٹی عطا المنعم کی گرانفروشوں اورتجاوزات کیخلاف کارروائیاں جاری 5 ڈیری مالکان گرفتار

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطا المنعم کی گرانفروشوں اور تجاوزات کیخلاف کارروائیاں جاری‘ 8گرفتاراسسٹنٹ کمشنر سٹی عطا المنعم نے جان محمد روڈ پر کارروائیاں کرتے ہوئے 5ڈیری مالکان گرفتار کر کے جیل بھجوا دئیے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ہم بھاری جرمانے بھی کر رہے ہیں اے سی سٹی نے کہا کہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کی پوری کوششیں کی جا رہی ہیں ہم روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ قانون سے کوئی بھی بالا تر نہیں اور نہ ہی ہم کسی ایسوسی ایشنز کو خود ساختہ نرخنامہ مقرر کرنیکی اجازت دیں گے دریں اثنا انہوں نے تجاوزات قائم کرنے پر بھی 3دکاندار حراست میں لیکر جیل بھجوا دئیے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے