حلقہ این اے 265 کوئٹہ 2 میں ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل،1 امیدوار کی کاغزات نامزدگی مسترد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 کوئٹہ 2 میں ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل، 32 میں سے 31 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ایک امیدوار ولی محمد جوکہ آزاد امیدوار ہیں کے کاغزات نامزدگی مسترد۔ ریٹرننگ افیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 16 فروری تک متعلقہ ایپلیٹ ٹرائیبونل کے پاس جمع کرائی جاسکیں گی۔ ایپلیٹ ٹرائیبونل کی جانب سے ان اپیلوں پر فیصلہ 20 فروری تک کیا جائیگا۔شیڈول کے مطابق 21 فروری کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی۔ 22 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے اور 23 فروری 2023 کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری اور انہیں انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے جبکہ پولنگ 16 مارچ 2023 کو ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے