جعلی خط لہرانے والا جھوٹ کا پلستر ہٹاکر سنجیدہ سیاست کا آغاز کریں ، مولانا عبد الرحمن رفیق

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ حافظ شبیر احمد مدنی چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو حاجی قاسم خان خلجی مولانا سردار محمد نورزئی مفتی رحمت اللہ مفتی محمد ابوبکر حافظ رحمان گل حافظ دوست محمد مفتی نیک محمد فاروقی مولانا محمد طاہر توحیدی ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ اور دیگر نے نے کہا کہ جعلی خط لہرانے والا جھوٹ کا پلستر ہٹاکر سنجیدہ سیاست کا آغاز کریں۔ نیازی نئی بیساکھیوں کی تلاش میں دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف شرانگیزی کی سیاست کاباب ہمیشہ کے لیے بند ہوا، نفرت کے غباروں سے ہوا نکالنے میں جمعیت کی تحریک کا اہم کردار رہا،انہوں نے کہا کہ ملک مزید کسی قسم کی شرانگیزی اور فتنے کا متحمل نہیں، سنجیدہ اور باوقار سیاست کو فروغ دینے کے لئے جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، وہ دن رات ایک کرکے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے بیانیے کے مطابق صرف از صرف اپنے کاز پر توجہ مرکوز رکھیں، مستقبل عوام اور جمعیت کا ہے، قوم وملک کو جذباتی اور جنونیت کی سیاست سے براہ راست خطرہ ہے، خالی خول نعروں کی بنیاد پر سیاست کرنے والوں کو قوم پہچان چکی ہے، جمعیت علماء اسلام کے کارکنان تحمل مزاجی اور شائستگی کے ساتھ اغراض ومقاصد کے پرچار میں ہر سطح کے جماعتوں کو فعال اور منظم بنائیں اور جمعیت نے ہمیشہ صوبے کی ترقی، اسلامی تہذیب کے تشخص وبقاء اور پیغام محبت اخوت اور بھائی چارے کی فضاء کے قیام کے لیے لازوال جدوجہد کی ہے اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے غریب عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ مرکزی جماعت کی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی امیر نے کہا کہ بابصیرت قیادت ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے جو تحریک چلائی اس کے دورس نتائج برآمد ہوں گے، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کو ملکی صورتحال اور مسائل کا بخوبی ادراک ہے اپنی شبانہ روز محنت اور جدوجہد سے ملک کو بحرانوں کے بھنور سے نکالیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے