بی این پی سبی کی جانب سے جلسہ عام کا انعقاد،کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت

سبی(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع سبی میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوا جس میں سبی کی عوام، مختلف جگہوں سے لوگوں بی این پی کے ورکرز و کارکنان اور ممبران نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے جلسہ عام شروع ہوا شہدا بلوچستان کی یاد میں جلسہ گاہ میں موجود تمام افراد نے کھڑے ہو کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جلسہ عام کی صدارت سی ای سی ممبر و ضلعی صدر واجہ یعقوب بلوچ نے کی جلسہ کے مہمان خاص مرکزی لیبر سیکریٹری موسی بلوچ تھے اعزازی مہمانان مرکزی کسان سیکریٹری میر نذیر احمد کھوسہ سی ای سی ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ممبران میر عبدالغفور مینگل، جاوید بلوچ، واحد بلوچ،نائب صدر کوئٹہ محی الدین لہڑی تھے جلسہ عام میں ضلع بولان کے آرگنائز امین دانش، ضلع نصیر آباد کے ماما خدا بخش، ضلع جعفراباد کے بشیر مینگل، بی این پی کے سوشل میڈیا کے ممبر پرنس رزاق اور دیگر معززین نے شرکت کی اور جلسہ عام سے بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع سبی کے ضلعی صدر و سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر واجہ یعقوب بلوچ، مرکزی لیبر سیکریٹری موسی بلوچ، مرکزی کسان سیکرٹری میر نذیر احمد کھوسہ، سی ای سی ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری، سی ای سی ممبران جاوید بلوچ، میر عبدالغفور مینگل، واحد بلوچ، ضلعی نائب صدر کوئٹہ محی الدین لہڑی ضلعی آرگنائز بولان امین دانش نے خطاب کیا، جلسہ عام میں قراردادیں پیش کی گئی جن کو بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا اس موقع پر ضلع سبی کی نومنتخب منتخب کابینہ کی حلف برداری کی گئی مرکزی لیبر سیکریٹری موسی بلوچ نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض بی این پی سبی کے ضلعی جنرل سکرٹری ملک سلطان دھپال نے سر انجام دیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے