بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں 9 اراکین کی رخصت کی درخواستیں منظور
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں 9اراکین کی رخصت کی درخواستیں منظور کرلی گئیں۔ پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزراء و اراکین اسمبلی نواب اسلم رئیسانی، جام کمال خان، نواب ثناء اللہ زہری، نصیب اللہ مری، عبدالخالق ہزار ہ، میر عارف جان محمد حسنی، نواز کاکڑ، نصر اللہ زیرے، بانو خلیل کی رخصت کی درخواستیں پیش کی گئیں جنہیں ایوان نے منظور کرلیا۔