کراچی تبلیغی اجتماع،گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور خالد مقبول کی اختتامی دعا میں شرکت
کراچی(ڈیلی گرین گوادر)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں ہونے والے تبلیغی اجتماع کی اختتامی دعا میں شرکت کی۔
ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھی تبلیغی اجتماع کی اختتامی دعا میں شریک ہوئے۔گورنر سندھ کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملک کی ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی۔ترجمان گورنر سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہر سال اتنا بڑا اجتماع کامیابی سے کرنے پر منتظمین مبارک باد کے مستحق ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں ہونے والا 3 روزہ اجتماع اتوار کو اختتام پذیر ہو گیا۔جمعہ 10 فروری کو شروع ہونے والے اجتماع کا اختتام مولانا عبید خورشید کے اختتامی بیان اور کرائی گئی رقت آمیز دعا پر ہوا ہے۔تبلیغی اجتماع میں ڈاکٹر روح اللہ، پیر اعظم شاہ اور مولانا ضیا الحق سمیت مختلف علمائے کرام کی جانب سے خصوصی بیانات میں شرکاء پر نماز کی پابندی اور اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کے لئے زور دیا گیا اور ان کے فضائل سے آگاہ کیا گیا۔