پی ڈی ایم اور تحریک انصاف سب نے ملک کو نقصان پہنچایا، سراج الحق

دینہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں اور پاکستان تحریک انصاف سب نے ہی اس ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔مہنگائی مکاؤ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پاکستان پر 35 سال آمروں نے اور 35 سال ان کرپٹ حکمرانوں نے حکومت کی، آج پاکستان قرضوں کے پہاڑ کے نیچے دبا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان حکمرانوں کی وجہ سے آج نہ تو عدالت میں انصاف ہے اور نہ ہی کہیں اور، پاکستان کے 22 کروڑ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، عوام اب مزید مہنگائی برداشت نہیں کرسکتے۔سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں پر کرپشن کے الزامات ہیں، جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس پر کوئی کرپشن کا کیس نہیں، میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ اس بار جماعت اسلامی کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے