منشیات کی نشاندہی کیلئےگلہریوں نےکتوں کی جگہ لے لی

چین (ڈیلی گرین گوادر) چین میں منشیات کی نشاندہی کیلئے گلہریوں نے کتوں کی جگہ لے لی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں پولیس کی جانب سے منشیات کی نشاندہی کیلئے اب کتوں کی جگہ گلہریوں کو تبدیل کیا جارہا ہے اور اسی حوالے سے سونگھنے والی 6 گلہریوں کو ٹرین کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منشیات سونگھنے کے عمل میں حصہ لینے کیلئے مہنگی نسل کے کتوں کا انتخاب کیا جاتا ہے اسی وجہ سے سستا حل تلاش کرتے ہوئے گلہریوں کی مدد لی جا رہی ہے۔

پولیس کتوں کی تربیت کرنے والے ٹرینٹرکا کہنا ہےکہ گلہریوں میں سونگھنے کی شدید حس ہوتی ہے مگر اس سے قبل ہمارے پاس ایسی گلہریاں موجود نہیں تھیں کیونکہ ہمیں انہیں ٹرین کرنے کے طریقے معلوم نہیں تھے۔ٹرینر کے مطابق اب ان گلہریوں پر کتوں کو دینے والی تربیت کے طریقے اپنائے جا رہے تھے جن کے اچھے اثرات مرتب ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق گلہریاں کتوں سے زیادہ کارآمد ہیں کیونکہ جسامت میں چھوٹی ہوتی ہیں اور ماحول کی سختی جھیلنے کے ساتھ ساتھ تنگ اور اونچی جگہ پر بھی باآسانی پہنچ جاتی ہیں۔
جب گلہری منشیات کو پہچان جاتی ہے تو وہ اپنے ٹرینر کو اس چیز پر پنجے مار کر اطلاع کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے