محمد بشیر بلوچ کا انتقال فن اور موسیقی کے شعبے کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے،فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے بلوچی زبان کے عالمی شہرت یافتہ لوک گلوکار محمد بشیر بلوچ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ترجمان نے صدارتی ایوارڈ یافتہ لوک گلوکار مرحوم بشیر بلوچ کی بلوچی زبان اور ثقافت کیلئے دی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے منفرد کام کی بدولت تقریباً 132 قومی و بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کئے مرحوم کا انتقال فن اور موسیقی کے شعبے کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے،ترجمان صوبائی حکومت نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے