عوام گزشتہ حکومت کی مجرمانہ غفلت کا خمیازہ بھگت رہے ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عوام گزشتہ حکومت کی مجرمانہ غفلت کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے اجلاس میں شمسی اور پون توانائی کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔

شہبازشریف نے کہا کہ سورج اور ہوا سے بجلی کی پیداوار کو فروغ دینا حکومتی ترجیح ہے، قابل تجدید ذرائع سے کم لاگت اور ماحول دوست بجلی پیدا ہوگی،10 ہزار ہزار میگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے پر کام جاری ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ن لیگ دور کے منصوبے مکمل نہیں کئے، مجرمانہ غفلت کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے لائحہ عمل دیں،منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں۔ مہنگے درآمدی ایندھن پر خرچ قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

اس سے قبل زیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ترکیہ اور شام میں زلزلہ زدگان کے لیے پاکستان کی طرف سے جاری امدادی کارروائیوں پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ زلزلہ زدگان کیلئے قائم فنڈ کو ترکیہ کے ساتھ ساتھ شام میں متاثرین کی مدد کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا، پاکستان نہ صرف ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سامان بھیج رہا ہے بلکہ اسکی ترسیل پر آئے تمام اخراجات بھی خود اٹھائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے