سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے پریس کانفرنس میں کئے جانے والے اعلانات کا خیر مقدم انہیں صوبے کے مفاد میں خوش آئند قرار دیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے گزشتہ روز کے پریس کانفرنس میں کئے جانے والے اعلانات کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں صوبے کے مفاد میں خوش آئند قرار دیا ہے۔تعلیمی حلقوں نے گریڈ 5 سے اوپر تمام پوسٹوں پر بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے زریعے بھرتی کو وزیراعلی کے میرٹ اور شفافیت دوست اقدام سے تشبیہ دیتے ہوئے اسے سراہا ہے۔سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ کے عوام دوست اقدامات کو عوام اور صوبے کے وسیع تر مفاد اور صوبے کے مستقبل موزوں ترین فیصلے قرار دیئے ہیں وزیراعلی کے کل کے فیصلوں کے بعد میرٹ اور شفافیت کا تاثر ابھرا ہے اساتذہ نے صوبہ کے جامعات اور کالجز میں میرٹ کی بنیاد پر اساتذہ کی تعیناتی کو وزیر اعلی کا تعلیم دوست اقدام قرار دیا ہے تعلیمی اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ کے تمام فیصلوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلے وزیر اعلی کے ویڑن کا حقیقی مظہر ہیں اور صوبے میں ان فیصلوں سے صوبے کے طلباء اب مزید محنت اور لگن سے پڑھائی کریں گے اور میرٹ پر روزگار حاصل کریں گے صوبے سے تعلق رکھنے والے کاروباری طبقے نے وزیراعلیٰ کے ریکوڈک کے معاہدے کو صوبے کی معاشی خود کفالت کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے اور بارڈر ٹریڈ کی بحالی سمیت وزیر اعلی کے تمام دیگر اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے انہیں قابل ستائش قرار دیا ہے۔