تربت ، سڑک کنا رے نصب بم سیکورٹی فورسز نے نکارہ بنا دیا سرچ آپریشن شروع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) تربت میں سیکورٹی فورسز نے سڑک کنا رے نصب بم بر آمد کر کے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق اتوار کو سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملی کہ تر بت کے علا قے ڈنک میں قومی شاہراہ پر سڑک کنا رے بم نصب کیا گیا جس پر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سڑک کنارے نصب بم کو بر آمد کر کے دھماکے سے نکارہ بنا دیا واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے