بیلہ ، پولیس کی مختلف کاروائیاں میں چارملزمان گر فتار مسروقہ موٹر سائیکل اور منشیات برآمد

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر)بیلہ میں پولیس کی مختلف کاروائیاں میں چارملزمان گر فتار مسروقہ مو ٹر سائیکل اور منشیات برآمد کر لی گئی۔بیلہ پولیس کے مطابق ایس ایچ او بیلہ نے تھانہ جوہر آباد کراچی کی حدود سے چوری ہونے والی موٹر سائیکل سپر پاور برآمد کرکے دوملزمان طارق اور پیر بخش سکنہ منگوچر قلات کو گرفتار کر لیا۔ایک اور کاروائی میں چوری کے مقدمے میں مفرور ملزم نبی بخش ولد امام بخش کو گرفتار کر لیا جبکہ منشیات فروش کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالمالک ولد عبدالحمید سکنہ ریسٹ ہاؤس بیلہ سے 1ہزار 20گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔مزید کاروائی جا ری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے