بلوچستان کے 9 اضلاع کی37یونین کونسلز میں سات روزہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم کل سے شروع ہوگی،سید زاہد شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ایمر جنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈینٹرسید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے9 اضلاع کی37یونین کونسلز میں سات روزہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم آج سے شروع ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سات روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ایک لاکھ27ہزار دو 53 کے قریب بچوں کو پولیو سے بچاو ¿کے قطرے پلائے جائیں گے، پولیو مہم کے دوران575کے قریب ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مامور ہوں گی۔انہوں نے کہاانسداد پولیو مہم انتہائی9اضلاع کے37 حساس یونین کونسلز اور رفیوجز کیمپ میں ہوگی کوئٹہ کے یونین کونسل پنجپائی‘ قلعہ سیف اللہ کے دو یونین کونسلز‘پشین کے چار یونین کونسلز چمن کے پانچ یونین کونسلز قلعہ عبداللہ کے چھ یونین کونسلز چاغی کے نویونین کونسلز لورالائی تین یونین کونسلز نوشکی کے چار یونین کونسلز اورڑوب کے تین یونین کونسلز شامل ہیں۔ جہاں لوگوں کی نقل وعمل زیادہ ہونے سے کی وجہ سے وائرس پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مہم کے دوران تمام عملے کو فول پروف سیکورٹی دی جائے گی،جس پربلوچستان لیویز، پولیس اور ایف سی کے جوان تعینا ت ہوں گے، پولیو وائرس ان بچوں کو اپنا نشانہ بناسکتا ہے جو پولیوسے بچاو کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں۔سید زاہد شاہ نے کہا کہ بلوچستان میں جنوری سال 2021 سے اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا،بلوچستان کے ماحولیات میں اپریل 2021 سے اب تک پولیو وائرس نہیں ہے۔ ملک دیگر صوبوں کے اضلاع اور افغانستان میں پولیو وائرس کی موجودگی صوبہ بلوچستان کے بچوں کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔انہوں نے تمام والدین سے اپیل کی کہ پولیو سے بچاو کی مہم کے دوران پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کریں، اپنے بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلائیں، پولیو کے خاتمے کیلئے ہونی والی مہمات کے باعث آج بلوچستا ن میں اس مرض پرممکنہ حد تک قابو پالیا گیا ہے جو کہ بڑی پیشرفت ہے،اس ضمن میں معاشرے کے تمام طبقات کا کردار ادا کرنا خوش آئند بات ہے۔جس سے اس مرض کے تدارک میں مد د مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں میں اس بارے میں شعور اجاگر کرنے میں دیگر طبقات کے ساتھ علماءکرام کا کردار نہایت ہی اہم ہے،جس کے باعث آج پولیو کے خلاف ہم منظم انداز میں مہم چلا کر اپنے بچوں کو محفوظ بنارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے