بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی تاریخی کامیابی پارٹی قیادت پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے ، آغا شکیل احمد درانی

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخی کامیابی پارٹی قیادت پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سرکٹ چیئرمین آغا شکیل احمد درانی نے گزشتہ روز لندن سے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میری سیاست کا مقصد اورمحور خضدار کے غریب عوام کی خدمت اور علاقہ کی تعمیر و ترقی ہے میرا ماضی روز روشن کی طرح واضح ہے میں بلا رنگ و نسل تعصبات سے بالاتر ہوکراپنے استعداد کے مطابق جھالاوان کے عوام کی خدمت کی ہے اسی وجہ سے خضدار کے عوام نے حالیہ بلدیاتی الیکشن اور 2018 کے جنرل الیکشن میں مجھے اور میرے کاروان کو جو پذیرائی اور عزت بخشی ہے وہ ناقابل فراموش سے میں خضدار کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت مزید تیز کریں گے مستقبل پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں کا ہے ہم انشاء اللہ عوامی قوت سے سیاسی مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے کیونکہ خضدار کے عوام اب بہت با شعور ہو چکے ہیں حق اور سچ میں تمیز کرسکتے ہیں وہ اب اپنے ووٹ کو ضائع نہیں کریں گے بلکہ اپنے حقیقی نمائندوں کو ووٹ کریں گے جوعوامی خدمت کے جذبے سے سرشارہوں یہان کے شہر اور عوام کی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت اور ادراک رکھتے ہوں۔آغا شکیل احمد درانی نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن خضدار کے میئر اور ڈپٹی میئر میونسپل کمیٹی زہری کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین ضلع بھر میں پارٹی کے یوسی چیئرمین عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں امید ہے کہ وہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے دن رات ایک کر کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے پارٹی کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی قائم رکھیں عوام کو ورغلانے والے نام نہاد سیاسی قوتوں کو بڑے بڑے سرپرائز دینگے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں ایک حقیقی تبدیلی لائینگے بلوچستان کی مظلوم عوام کے دکھوں اور نا انصافیوں کا مداوا پاکستان پیپلز پارٹی کر سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے