بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں جمعیت اور اتحادیوں کی جیت ترقی کی نوید ہے ، جمعیت علماء اسلام
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں جمعیت اور اتحادیوں کی جیت ترقی کی نوید ہے۔بلاتفریق پوری انسانیت کی خدمت جمعیت کا نصب العین ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر وصوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب مفتی غلام نبی محمدی مفتی عبد السلام رئیسانی حاجی محمد شاہ لالا مفتی عبد الغفور مدنی حافظ سراج الدین حاجی قاسم خان خلجی مولانا محمد عارف شمشیر مولانا جمال الدین حقانی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ تیسرے مرحلے 32 اضلاع میں میونسپل کارپوریشنوں کے میئر، میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمینوں کے انتخابات میں صوبہ بھر میں جمعیت علماء اسلام اور اتحادیوں کی جیت عوام کی جیت ہے، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام عوامی مسائل کے حل کے لیے نچلی سطح پر خدمت پر یقین رکھتے ہوئے عوام کی خدمت اور علاقائی مسائل کا حل چاہتی ہے۔ مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کیلئے تمام جماعتوں کو کردار اداکرنا چاہئے اور دیگر مراحل بھی جلد پایہ تکمیل ہوں، تاکہ عرصہ دراز سے عوام کو درپیش مقامی سطح کے مسائل پر فوری طور پر آغاز کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے کارکنان کوئٹہ کے کے پہلے مرحلے کیبلدیاتی انتخابات کیلئے بہتر پوزیشن میں تیار ہیں، اعلان ہوتے ہی ضلع بھر کی نشستوں پر مخلص اور صالح امیدواران میدان عمل میں کود پڑیں گے۔