کراچی،پارسل کے ذریعے ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے شاہراہ فیصل پرنجی کورئیر آفس سے پارسل کے ذریعے بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں،خفیہ اطلاع پر شاہراہ فیصل پر واقع نجی کوریئر آفس سے لندن بھیجے جانیوالے پارسل سے 930 گرام ہیروئین برآمد کرلی گئی۔

انسداد منشیات فورس کے مطابق برآمد شدہ منشیات جیکٹس میں چھپائی گئی تھی۔ دوسری جانب پشاورمیں نجی یونیورسٹی کے قریب کارروائی کے دوران ملزم سے 3کلو600گرام چرس برآمد کرلی گئی۔اے این ایف اورایف سی نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران پاک افغان بارڈر پر28کلوگرام چرس تحویل میں لی،ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے