شہدائے کوہلو، میجر محمد جواد، کیپٹن صغیر کی نمازِجنازہ ادا، سپردِخاک

راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر) شہدائے کوہلو میجر محمد جواد، کیپٹن صغیر کی نمازِجنازہ ادا کر دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر محمد جواد شہید کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ کیپٹن صغیر عباس شہید کی نماز جنازہ کوٹ ادو میں ادا کی گئی۔ نمازِجنازہ میں چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید ،حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

دونوں شہید افسران کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سُپردِخاک کر دیا گیا۔ دونوں افسران کوہلو، بلوچستان میں آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بم پھٹنے سے شہید ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے