سیکورٹی فورسز کے حوصلے بلند ہیں،ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن بنایا جائے گا، نوابزادہ طارق مگسی

گنداواہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر طارق خان مگسی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر نائب صدر و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر خالد خان مگسی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کوہلو میں سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور دھماکے میں سیکورٹی فورسز کے دو آفسران میجر جواد اور کیپٹن صغیر کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس ہے انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی دشمن اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے سیکورٹی فورسز کے حوصلے بلند ہیں ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن بنایا جائے گا قوم اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے