ترکی زلزلہ : ملبے میں دبے شخص کی ریسکیو آپریشن کے دوران سورہ بقرہ کی تلاوت

ترکی (ڈیلی گرین گوادر)ترکی میں آنے والے زلزلے سے تباہ عمارت کے ملبے میں دبے شخص کو 104 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا، ریسکیو آپریشن کے دوران متاثرہ شخص سورہ بقرہ کی آخری آیات کی تلاوت کرتا رہا ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں جہاں ابھی بھی ریسکیو اورریلیف کا کام جاری ہے ۔ وہیں 104 گھنٹوں بعد ملبے تلے دب جانے والا 47 سالہ شخض عثمان کو بھی عمارت کے ملبے سے نکال لیا گیا۔ ترکیہ کے صوبے کرامنمش Kahramanmaras میں 47 سالہ عثمان کو جب ملبے سے نکالا گیا تو اس دوران کو سورہ البقرۃ کی آخری آیات کی تلاوت کر رہا تھا ۔

جس دوران عثمان کو ملبے سے نکالا جارہا تھا اسے قرآنی آیات پڑھتا دیکھ کرریسکیو ورکرز نے بھی انہی آیات کو دہرانا شروع کر دیا۔ یوں 104 گھنٹے عمارت کے ملبے تلے دبے رہنے کے بعد عثمان محفوظ رہا۔ عثمان کے ریسکیو آپریشن کی یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں اسے سورہ البقرۃ کی آخری آیات کو پڑھتے ہوئے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے۔ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوگئےہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے