18 ویں چولستان ڈیزٹ جیپ ریلی، فیصل شادی خیل پری پیئرڈ کیٹگری کے پہلے راؤنڈ میں سرفہرست

چولستان(ڈیلی گرین گوادر) 18 ویں چولستان ڈیزٹ جیپ ریلی کے پری پیئرڈ کیٹگری کے پہلے راؤنڈ میں فیصل شادی خیل نے سب سے پہلے 240 کلومیٹر کا ٹریک مکمل کیا۔ صاحبزادہ سلطان دوسرے اور زین محمود تیسرے نمبر پر رہے۔بہاولپور کے صحرا میں 18 ویں چولستان ڈیزٹ جیپ ریلی کا میلہ سج گیا۔ پری پیئریڈ کیٹگری کے پہلے راؤنڈ میں 44 گاڑیوں نے شرکت کی۔

پری پیریڈ کیٹگری کے پہلے راؤنڈ میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق فیصل شادی خیل نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ صاحبزادہ سلطان دوسرے اور زین محمود تیسرے نمبر پر رہے۔بہاولپور کے صحرا میں جہاں دھول اڑاتی گاڑیوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا وہیں نیزہ بازی کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے