کوئٹہ میں 70 سالہ ریٹائرڈ خاتون ٹیچر کی رسیوں سے بندھی لاش برآمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر واقع گھر سے 70سالہ خاتون کی رسیوں سے بندھی لاش برآمدکرلی گئی۔ایس ایچ او گوالمنڈی اعجاز احمد کے مطابق جمعہ کے روز کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پروا قع گھر سے ایک خاتون کا رسیوں سے بندھی ہوئی لاش برآمدکرلی گئی خاتون کی شناخت 70 سالہ مختیار بیگم کے نام سے ہوئی ہے مختیار بیگم 19 گریڈ میں گورنمنٹ ٹیچر ریٹائرڈ ہوئی ہے،ایس ایچ او اعجاز احمد کے مطابق پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیاجارہاہے،ابتدائی اطلاعات کے مطابق گھر میں مختیار بیگم اور اس کا بھائی رہتے تھے جس کی عمر تقریباََ70کے قریب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے