پاکستان پیپلز پارٹی نے بلوچستان بھر میں بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کی ہے،نواب زہری
خضدار(ڈیلی گر ین گوادر)میونسپل کارپوریشن خضدار کے میئر اور ڈپٹی میئر کی تاریخ ساز کامیابی کی خوشی میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے زیراہتمام خلق جھالاوان خضدار میں اظہار تشکر کے حوالے سے ایک مختصرمگر پروقار تقریب منعقد ہوئی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت کی سعادت حاجی عطاء اللہ موسیانی نے حاصل کی جب کہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد اسماعیل زہری نے انجام دی تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پارٹی نے بلوچستان بھر میں زبردست کامیابی سمیٹی ہے اس تاریخ ساز کامیابی پر پارٹی کونسلرز اور تمام کارکنوں نومنتخب میئر اور ڈپٹی میئر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں آج کی کامیابی تاریخی یہ سلسلہ یونہی جاری رہے گا انشاء اللہ نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی ملک بھر بالخصوص بلوچستان سے تاریخی کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں ہاریوں اور متوسط طبقات کی نمائندہ جماعت ہے بلوچستان کے عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی کو اپنی امیدوں کا محور سمجھتے ہیں کار کن بھرپور انداز میں اپنی جدوجہد کو تیز کریں آنے والا وقت ہمارا ہے بلوچستان کے عوام کی مسائل کا حل صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہیپاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین آغا شکیل احمد درانی اظہار تشکر کی تقریب سے بذریعہ ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی زبردست کامیابی پر میں تمام کونسلرز اور پارٹی کارکنوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے دن رات جدوجہد کرکے میونسپل کارپوریشن خضدار کے میئر اور ڈپٹی میئر کی صورت میں شاندار کامیابی سمیٹی ہے میں اپنے صحت کی وجہ سے خضدار کے جیالوں سے دور ہون میں جلد آ کر اپنے کارکنوں کے ساتھ اس فتح کا جشن منائیں گے انہوں نے نومنتخب میئر محمد آصف جمالدینی ڈپٹی میئر جمیل قادر زہری اور اتحادی جماعتوں کو کامیابی پر مبارکباد دی-اظہار تشکر کے تقریب سے نومنتخب میئر خضدار امیر محمد آصف جمالدینی ڈپٹی میئر جمیل قادر زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کہ ہم اپنے قائد چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری آغا شکیل احمد درانی تمام کونسلرز پارٹی کارکنوں اور ذمہ داروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں آج کی تاریخ ساز کامیابی خضدار کے غریب عوام کی کامیابی ہے ہمارے کندھوں پر جو ذمہ داری ڈال دی گئی ہیں یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے ہم انشاء اللہ اپنے قائد چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری اور آغا شکیل احمد درانی پارٹی کارکنوں اور خضدار کے عوام کی اعتماد پر پورا اتریں گے اور خضدار کے تعمیر و ترقی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ایک تبدیلی لائیں گیتقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے نائب صدر میں فیصل رحیم زہری پیپلز پارٹی قلات ڈویڑن کے صدر رفیق سجاد پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے قائم مقام صدر قدیر احمد زہری ضلعی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد اسماعیل زہری نومنتخب یوسی چیئرمین حاجی صلاح الدین زہری نومنتخب میئر خضدار میر محمد آصف جمالدینی ڈپٹی میئر جمیل قادر زہری سابق صدر میر عبدالرحمن زہری میر ذاکر علی باجوئی میر جمعہ خان شکرانی نومنتخب یوسی چیئرمین بابو الہی بخش زہری انجینئر حبیب قادر زہری حاجی عطاء اللہ موسیانی محمد اکرم لھڑی نے بھی خطاب کیاتقریب میں پارٹی کونسلرز نومنتخب چیئرمنوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھے۔