پاکستان مشکل وقت میں ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے، تنہاء نہیں چھوڑے گا،وزیراعظم

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان ان حالات میں ترکیہ کو تنہاء نہیں چھوڑے گا۔

جمعہ کے روز ترکیہ کے لیے امداد روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے صدر بھائی طیب اردوان، آپ ہمیں حکم دیں ہم اسے بجا لائیں گے، یقین ہے ترکیہ اور شام جلد اس مشکل وقت سے نکلیں گے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ آج سو ٹرن سامان بذریعہ ٹرک ترکی روانہ کر رہے ہیں۔ میری قوم سے اپیل ہے کہ وہ آگے بڑھے اور مصیبت کی اس گھڑی میں ترک بہنوں اور بھائیوں کی مدد کریں۔

پاکستان زلزلہ زدہ ترکیہ کی مدد میں پیش پیش ہے، متاثرین کیلئے 142 ٹن امدادی سامان کی ایک اور کھیپ روانہ کردی گئی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کے فوجی طیارے میں امدادی سامان روانہ کیا۔این ڈی ایم اے کی جانب سے بھی امدادی سامان لے کر پی آئی اے کا طیارہ ترکیہ چلا گیا۔ سو ٹن سامان لے کر ٹرکوں کا قافلہ بھی آج براستہ ایران ترکیہ جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے