وطن کے بہادر سپوتوں نے مادر وطن کے تحفظ کیلئے جانوں کی قربانی دی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کوہلو میں سرچ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز پر آئی ای ڈی دھماکے کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ وطن کے بہادر سپوتوں نے مادر وطن کے تحفظ کے لئے جانوں کی قربانی دی ہے،دشمن کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے ایک مذمتی بیان میں کہی۔ وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کوہلو میں سرچ آپریشن کے دوران دھماکے میں سیکورٹی فورس کے افسران کے شہادت پردکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ وطن کے بہادر سپوتوں نے مادر وطن کے تحفظ کے لئے جانوں کی قربانی دی ملک کے تحفظ کے لئے جان قربان کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام دہشت گردوں اور انکے عزائم کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں دشمن کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے شہید افسران کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔