صحبت پور، زمین کے تنازعے پر تصادم میں 2 افراد زخمی

صحبت پور(ڈیلی گرین گوادر)پولیس تھانہ ملک محمد علی شہید کی حدود میں زمین کے تنازعہ پر تصادم میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق پولیس تھانہ ملک محمد علی شہید تھانہ کی حدود محمد اسحاق اور غلام یسین جو کہ کھوسہ قبل سے تعلق رکھتے ہیں زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل صحبت پور منتقل کیا گیا جسے جیکب آباد مزید علاج کے لئے جیکب آباد سندھ منتقل کیا گیا زرائع بتا رہے تھے کہ زخمی مقامی عدالت سے حاضری سے واپسی پر جھڈیر شاخ کی پل کے مقام پر لاٹھیوں سے حملہ کیا گیا پولیس چوکی نزدیک ہونے کی وجہ سے ملزمان کو پولیس نے موقع پر گرفتار کرلیا وقوع کی مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے حملہ کرنے والے افراد کا تعلق چانگ اور بروہی قبائل سے بتایا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے