رند پینل عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے،سردار یار محمد رند

بولان(ڈیلی گرین گوادر)رند پینل کے زیر اہتمام ڈھاڈر شوران ہاؤس میں میونسپل کمیٹی ڈھاڈر سمیت دیگر یونین کونسلوں پر جیت کی خوشی میں کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بلوچی چاپ کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر کارکنان سے سینئر سیاستدان رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند گھل مل گئے اور نومنتخب چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈھاڈر سید فرید شاہ دوپاسی کو ہار پہنایا کارکنان کی جانب سے سردار یار محمد رند زندہ باد کے دکھ شگاف نعرے لگائے گئے اس موقع پر سردارزادہ میر بیبرگ خان رند نومنتخب وائس چیئرمین حاجی محمد یوسف رند،میر حبیب الرحمن رند،کونسلر عبدالحق رند،کونسلر حضور بخش سیال، وڈیرہ محمد یوسف رند،حاجی رئیس عبد الکریم چوٹائی،میر جیسل چوٹائی،محمد افضل کھوسہ،عبدالحئی گولہ،قادر جلبانی و دیگر قبائلی علاقہ معتبرین کثیر تعداد میں موجود تھے کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے سردار یار محمد رند نے کہا کہ رند پینل عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں میونسپل کمیٹی ڈھاڈر سمیت دیگر یوسیز میں پینل کے چیئرمین منتخب ہوئے انشاء اللہ بھاری اکثریت سے جنرل الیکشن میں بھی میدان کے فاتح ہم ہونگے انہوں نے کہا کہ عوام کو سبز باغ دکھانے ووٹ حاصل کرنے کا وقت گزر چکا اب عوام میں شعور اچکاہے انہوں نے دروغ گوئی کی سیاست کو مسترد کردیا ہے رند پینل پر عوامی حمایت کا سمندر ہماری کامیابیوں کی علامت ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے