اپنے دور میں عوام کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کیلئے یر فورم پر آواز بلند کی ہے،اصغرخان ترین

پشین(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے رہنماوں اراکین صوبائی اسمبلی اصغرخان ترین اور سید عزیزاللہ آغا نے کہا ہے کہ اپنے دور میں عوام کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کیلئے یر فورم پر آواز بلند کی ہے، اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جمعیت علماء اسلام کے منتخب اراکین پارلیمنٹ کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام پشین کے ضلعی مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس جمعیت علماء اسلام پشین کے ضلعی امیر مولانا عزیز اللہ حنفی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی حاجی اصغر خان ترین اور ایم پی اے سید عزیز اللہ اغا سمیت ضلعی جنرل سکرٹری سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی سید مطیع اللہ اغا، ضلعی ناظم مالیات مولوی احسان اللہ اور دیگر آراکین نے شرکت کی۔ اور اجلاس سے خطاب کیا، مقررین نے کہا کہ ہم اپنے نوجوانوں اور نسل نو کی تربیت پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے، قوم کے معمار آج غیر کے ہاتھوں میں ہیں اور اگر ہم اس کو نظر انداز کریں تو شاید ان کا نتیجہ ایک سانحہ کی صورت میں ملے گا، ہمیں اپنے نوجوانوں کو جمعیت طلباء اسلام کے پلیٹ فارم سے وابسطہ کرینے میں صف اول کا کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی پلیٹ فارم قوم پرستی سے بالاتر ہیں جس نے رکنیت لی وہ جمیعت کے آئین و دستور اور منشور کے پابند ہے نہ کہ وہ ذیلی خیلی میں مبتلا ہو کر غیروں کے آلہ کار بنیں، انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر جماعتی دستور کو اپنے ہاتھ میں لینا ہوگا، ہماری جماعت نے یہی دستور اور منشور سے ملک میں نظام اسلامی قائم کرنے کیلئے جدو جہد کی، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے منتخب اراکین کو اپنے عوام کے مسائل کا مکمل احساس ہے، جس دن سے ضلع پشین میں جمعیت علماء اسلام کے ممبران صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں تو اسی دن ضلع پشین میں واضح تبدیلی آئی ہے، انتظامی امور سمیت ترقیاتی کاموں کے ذریعے عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے اپنے عوام کی خدمت کی ہے، اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی سید عزیز اللہ اغا اور حاجی اصغر خان ترین نے جمعیت علماء اسلام اور اتحادی تمام کونسلروں، چئرمین ڈپٹی چئرمین، مئیر اور ڈپٹی میئر کو مبارکباد پش کرتے ہوئے کہا کہ باوجود مختلف دباؤ اور مراعات کے جمعیت علماء اسلام اور اتحادی جماعتوں کے بلدیاتی نمائندوں کی کامیابی حاصل عوام کا جمعیت علماء اسلام پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے، جمعیت علماء اسلام کارکنان نے ثابت کر دیا کہ پشین کا ضلع جمیعت کا قلعہ ہے،اور جمعیت علماء اسلام ملک کی واحد سیاسی اور مذہبی قوت ہے جن کی جڑیں عوام میں بے، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جمعیت علماء اسلام کے علماء کرام ممبران ہیں وہ ملک میں اسلامی قانون نافذ کرنے میں اپنے جدوجہد کرتے ہیں اگر یہی علماء کرام اسمبلی میں نہ ھوتے تو آج وہ غیر طور طریقہ ملک کا ھوتا ہیں ہم اس پلٹ فارم سے درخواست کرتے ہیں کہ جمعیت علماء اسلام کا دامن کو پکڑلیں اور ان کی آواز گھر گھر تک پہنچائیں، سوشل میڈیا پر کسی کو کردار کشی کرنا غیر مناسب عمل ہیں اگر کیسی کا کوئی گلہ شکوہ ہیں تو وہ عمومی اجلاس کے فلیٹ فارم پر آگاہ کریں، انہوں نے کہا کہ آپنے اولس کے مسائل حل کرنا ہمارا اولین ترجیحات میں شامل ہیں گزشتہ سال احوال پشین پر تعلیم کے حوالے سے خبریں چلائی گئی ہیں اس پر اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے ہم حکومت میں نہیں ہیں لیکن اسمبلی فلور پر آواز اٹھا سکتے ہیں جن قوموں نے ترقی کی ہیں وہ تعلیم جیسے زیور سے آراستہ ہیں یہاں فوڈ اور محکمہ تعلیم اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ودیگر محکموں کے خلاف شکایت موصول ہوئے میں ہر رکن کو یقین کراتا ھون کہ آپ کے شکایت حل کرنے میں کسی کو کسر نہیں چھوڑیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے