اسلام آباد،خاتون سمیت 4 افراد کے قاتل کو 4 بار سزائے موت
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے خاتون سمیت 4 افراد کے قتل کے مجرم کو 4 مرتبہ سزائے موت اور مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے 4 افراد کے قتل کیس پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنادیا، جرم ثابت ہونے پر مجرم رحیم احمد کو 4 مرتبہ سزائے موت اور مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا گیا۔
مجرم نے تھانہ آبپارہ کے علاقے میں فائرنگ کرکے خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کیا تھا، جن میں عزیز الرحمان، نعیم اختر، شعیب عزیز اور راحیلہ شامل ہیں۔عدالت کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن نے مجرم رحیم احمد پر لگائی گئی قتل کی دفعہ ثابت کردی، جرم ثابت ہونے پر رحیم احمد کو 4 بار سزائے موت کا حکم سنایا جاتا ہے۔