آنے و الی مردم شماری اور ضمنی الیکشن میں کارکنان متحرک ہوکے اپنے ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیں،غلا م نبی مری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کابینہ کے اجلاس زیر صدارت پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری منعقد ہوا جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری میر جمال لانگو، نائب صدر طاہر شاہوانی ایڈوکیٹ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی،لیبر سیکرٹری ملک عطاء اللہ کاکڑ، سیکرٹری انسانی حقوق پرنس رزاق بلوچ اور ضلعی پروفیشنل سیکرٹری میر غلام مصطفیٰ سمالانی نے شرکت کی اجلاس میں پارٹی کے ضلع کوئٹہ کے مجموعی سیاسی اور تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا آنے والی مردم شماری اور کوئٹہ سٹی کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ بروز پیر 13 فروری 2023 دوپہر 2بجے کو پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ واقع ماڈل ٹاون پرانا پشین سٹاپ میں بی این پی کوئٹہ کے یونٹ سیکرٹریز ڈپٹی سیکرٹریز ضلعی کونسلران اورسینئر اراکین کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوگا اجلاس میں پارٹی کے عہدیداروں کارکنوں اور یونٹوں کو ہدایت کی گئی کہ اس اہم مشترکہ اجلاس میں اپنے وقت مقرر پر بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں جس میں مردم شماری اور ضمنی الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائیگا اجلاس میں کہا گیا کہ آنے و الی مردم شماری اور ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کیلئے پارٹی کے کارکنان متحرک ہوکے اپنے ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیں کیونکہ بی این پی کوئٹہ کے اسوقت تمام اقوام مذاہب زبانوں کے تعلق رکھنے والے اقوام کی بڑی پارلیمانی نمائندہ سیاسی جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ کوئٹہ میں آباد اقوام کی بنیادی حقوق کی ترجمانی کیلئے ہر دستیاب پلیٹ فارم پر سیاسی اور جمہوری و پارلیمانی سیاسی و جمہوری انداز میں اجاگر کرتے ہوئے آواز بلند کی اور آنیوالے مردم شماری وضمنی الیکشن میں پارٹی کے کارکنوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایک بار پھر یہاں کے عوام کی صحیح معنوں میں نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے یہاں کے عوام کی شناخت وجود بقاء سلامتی کو برقرار رکھنے کیلئے کسی قسم کی قربانی اور جدوجہد سے دریغ نہیں کیا اور نہ آئندہ عوام کو مایوس کرینگے کیونکہ ہمارے جدوجہد کا مہور مقصد مرکز عوام کے حقوقی تحفظ اور اِنکے گھروں کی دہلیز تک اْنکی بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی نصب العین ہے اور عوام کو کسی بھی صورت مایوس نہیں کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے