گوادر میں پاکستان ریلوے اور چینی کمپنیوں کا مفاہمتی یادداشت پر دستخط

گوادر(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان ریلوے نے گوادر میں دفاتر قائم کردیا ہے اور اسے گوادر پورٹ اتھارٹی، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، گوادر پورٹ اور فری زونز میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا کام سونپا گیا پاکستان ریلویز اور 2 چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں نورینکو انٹرنیشنل کوآپریشن، ایزی وے نے محکمہ کے آپریشنز کو جدید بنانے ریلوے آٹومیٹڈ بکنگ اینڈ ٹریول اسسٹنس (آر اے بی ٹی اے)کے نام سے ایک ایپ لانچ کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جمعرات کو لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے بعد بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آراے بی ٹی اے ایپ تمام سفری ضروریات کا ایک بہترین حل ہے جہاں مسافر ہوٹل کے کمرے، ٹیکسیاں ریزرو اور سفر کے دوران اپنے کھانے پینے کا بندوبست کرسکتے ہیں۔وزیر نے کہا کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ مکمل طور پر ریونیو شیئرنگ فارمولے پر مبنی ہے۔انہوں نے گوادر پورٹ کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے مزید کہا کہ گوادر میں پاکستان ریلوے کی کافی اراضی موجود ہے جہاں اپنا سب آفس کھول کر وہاں افسران اور عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ہم گوادر پورٹ اتھارٹی، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور کام کرنے والی دیگر کمپنیوں کے ساتھ مل کر مستقبل کے لیے ریلوے قائم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز آنے والے معاشی عروج سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے گوادر میں اپنا مضبوط نظام بنائے گا جس سے ریلوے کی مالی حالت مستحکم ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے