کراچی، رینجرز کے ہاتھوں حراست میں لیے جانے والے اسٹریٹ کرمنل ملزمان کی گرفتاری ظاہر کر دی
کراچی(ڈیلی گرین گوادر) پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے والے ملزمان کی بار بار گرفتاری کا سلسلہ بدستور جاری رہا۔سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے دو روز قبل رینجرز کے ہاتھوں حراست میں لیے جانے والے اسٹریٹ کرمنل ملزمان کی گرفتاری ظاہر کر دی ، گرفتار ملزمان عادل مسعود اور عالم خان مسعود سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کا مطلوب تھے ، ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں ، واضح رہے دو روز قبل مزکورہ ملزمان کو رینجرز نے حراست میں لے کر مزکورہ سامان برآمد کر کے ملزمان کو مقدمہ درج کرنے کے لیے سائٹ سپرہائی وے پولیس کے حوالے کیا تھا۔
اسی طرح کے متعدد واقعات ہیں سندھ رینجرز شہر سے کسی بھی سنگین واردات میں ملوث ملزم کو پکڑ کر مقدمہ درج کرنے کے لیے پولیس کے حوالے کرتی ہے اگلے ہی روز وہ پولیس ملزمان کو اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے گرفتاری ظاہر کر دیتے ہیں حالانکہ ڈسٹرکٹ کے ایس ایس پی کو اس بات کا علم ہوتا ہے کہ ملزمان کو کس نے پکڑا ہے اور ایس ایس پی کے بتائے جانے کے بعد ملزمان کو پولیس کے حوالے کی جاتا ہے تاہم وہ ایس ایس پی بھی پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری پراسرار خاموشی اختیار کر لیتے ہیں کیونکہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں سمیت بڑھے ہوئے۔