ڈیرہ بگٹی اور سوئی ٹاؤنز کے چیئرمن و وائس ٹاؤن چیئرمن نے بلامقابلہ منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھالیا

ڈیرہ بگٹی(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے اکتیس اضلاع کی طرح ضلع ڈیرہ بگٹی میں بھی بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ پرامن طریقے سے تکمیل تک پہنچ گیا ڈیرہ بگٹی اور سوئی ٹاؤنز کے چیئرمن و وائس ٹاؤن چیئرمن نے بلامقابلہ منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھالیا۔ذرائع کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ چاکر خان بگٹی بلامقابلہ ڈیرہ بگٹی کے ٹاؤن چیئرمن اور جمہوری وطن پارٹی کے ہی حاجی خان مرہٹہ بگٹی بلامقابلہ وائس ٹاؤن چیئرمن منتخب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار میر حماد کلپر بگٹی سوئی کے بلامقابلہ ٹاؤن چیئرمن اور ویزی موندرانی بگٹی بلامقابلہ وائس ٹاؤن چیئرمن منتخب ہوگئے ضلع کے تمام یونین کونسلز کے تمام ٹاؤن چیئرمن اور وائس چیئرمین منتخب ہوگئے یوسی ون بیکڑ سے بلوچستان عوامی پارٹی کے میر جان محمد مسوری بگٹی یوسی چیئرمن بی اے پی کے محمد ناصر وائس چیئرمین یوسی نمبر 2 سے بی اے پی کے سید محمد یوسی چیئرمن محمد خان وائس چیئرمن یوسی نمبر 3 سرفراز احمد یوسی چیئرمن یوسی 4 سے آزاد امیدوار جلمب خان عرف خان صاحب یوسی 5 سے بی اے پی کے وڈیرہ شاہ مراد نوحقانی یو سی چیئرمن آزاد امیدوار محمد آصف وائس چیئرمن یو سی 6 سے وڈیرہ میراخان مسوری بلامقابلہ یو سی چیئرمن منتخب ہوگئے یونین کونسل 23 زین کوہ سے محمد شریف یوسی چیئرمن محمد بخش بلامقابلہ وائس چیئرمن منتخب ہوگئے یونین کونسل 17 سے میران خان بلامقابلہ وائس چیئرمن منتخب ہوگئے یو سی سیاہ آف 25 سے دوست مد چیئرمن اور فرید احمد بلامقابلہ وائس چیئرمن منتخب ہوگئے یو سی 16 پیش بوگی سے اللہ بخش چیئرمن جبکہ وڈیرہ عبداللہ بلامقابلہ وائس چیئرمن منتخب ہوگئے یونین کونسل 20 گنڈوئی سے وڈیرہ میاں خان موندرانی چیئرمن ناصر علی بلامقابلہ وائس چیئرمن منتخب ہوگئے یونین کونسل 22 سے میرلیاقت راہیجہ بگٹی چیئرمن جبکہ لال محمد بلامقابلہ وائس چیئرمن منتخب ہوگئے یو سی 14 بیہہ لوٹی سے بی اے پی کے وڈیرہ ہدایت خان چیئرمن جبکہ رحیم داد بلامقابلہ وائس چیئرمن منتخب ہوگئے یوسی 15 بیہہ لوٹی سے بی اے پی کے وڈیرہ غلام نبی شمبانی چیئرمن اور گزی خان بلامقابلہ وائس چیئرمن منتخب ہوگئے یوسی 24 حبیب رائی سے سعید احمد چیئرمن اور بابر خان بلامقابلہ وائس چیئرمن منتخب ہوگئے یوسی کٹھن 19 نبی بخش چیئرمن جبکہ محمد قاسم مقابلے کے بعد وائس چیئرمن منتخب ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے