چیف سیکریٹری کی زیرصدارت منعقد ہ اجلاس میں ترکیہ اور شام میں زلزلہ کے متاثرین کی امداد کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت کی روشنی میں چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی زیر صدارت منعقد ہ اہم اجلاس میں ترکیہ اور شام میں شدید زلزلہ کے متاثرین کی امداد کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ایس ایم بی آر وزیراعلیٰ کے پرنسپل آئی جی پولیس تمام متعلقہ محکموں کے سیکریٹریوں ڈی جی پی ڈی ایم اے کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کی اجلاس میں بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اجلاس میں متاثرین زلزلہ کے لئے وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ کے قیام کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ خزانہ کو فوری طور پر ریلیف فنڈ کے قیام کی ہدایت کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے 1 تا 19 گریڈ کے ملازمین اپنی ایک دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینگے جبکہ گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران دس دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینگے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام آج نماز جمعہ میں متاثرین کے لئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ساتھ عوام سے امداد کی اپیل بھی کرینگے جبکہ دیگر مزاہب کی عبادت گاہوں میں بھی دعاؤں اور امداد کی اپیل کا اہتمام کیا جائے گا اجلاس میں تمام کمشنر زاور ڈپٹی کمشنر ز کو اپنے علاقوں میں لوگو ں سے امداد کے حصول کے اقدامات کرنے اور شہروں میں امداد کے حصول کے لئے بینرز اور پینا فلکس آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی اجلاس میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز انجمن تاجران کوئلہ کان مالکان فلور مل ایسوسی ایشن اور مخیر حضرات سے ریلیف فنڈ میں امداد دینے کی اپیل کی گئی۔اجلاس میں سیکریٹری تعلیم کو اسکولوں کے طلباء سے دس دس روپے اور کالج یونیورسٹی کے طلباء سے بیس بیس روپے جمع کرنے کی ہدایت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ ڈی جی پی ڈی ایم کے پاس دستیاب خیمے کمبل اور دیگر نان فوڈ آئٹم متاثرین زلزلہ کے لئے بھجوائے جائیں گے جبکہ ضلع کی سطح پر لوگوں سے موصول ہونے والی امدادی اشیاء بھی پی ڈی ایم اے کو ارسال کی جائیں گی تاکہ انکی متاثرین تک ترسیل کی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے