پرویز خٹک آئندہ الیکشن کسی اور پارٹی کیساتھ لڑینگے،گورنر خیبرپختونخوا

پشاور (ڈیلی گرین گوادر) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک آئندہ الیکشن کسی اور پارٹی کے ساتھ لڑیں گے۔

حیات آباد پشاور میں اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے ایک بار پھر پی ٹی آئی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ گورنر کا کہنا تھا کہ ہر الیکشن کیلئے پارٹیاں بدلنے والے پرویزخٹک نے ابھی سے شکست تسلیم کرلی۔ عوام کی خدمت کے لئے آیا ہوں، عوامی گورنرہوں۔ دو ماہ میں چار لاکھ سے زائد لوگوں سے مل چکے ہیں۔

حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ الیکشن کرانا ان کا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ پی ٹی آئی حکومت میں پشاور میں اسے شکست ہوئی۔ پرویزخٹک ہر الیکشن سے پہلے پارٹی بدلتے ہیں۔گورنرخیبرپختونخوا نے خصوصی افراد کی فلاح بہبود کے لئے معاشرے کے مراعات یافتہ طبقے سے آگے آنے کی اپیل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے