پاکستان ریلویز کو بھی گوادر میں اپنا مضبوط سسٹم بنانے کی جانب راغب کیا ہے،ڈپٹی کمشنر گوادر

گوادر (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر بلوچ نے کہا ہے کہ چینی کمپنیوں کی وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری اور دیگر ممالک کی دلچسپی کے باعث گوادر میں فروغ پاتی معاشی سر گرمیوں نے پاکستان ریلویز کو بھی گوادر میں اپنا مضبوط سسٹم بنانے کی جانب راغب کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں گوادر میں جاری میگا پروجیکٹس سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں کہا کہ پاکستان ریلویز نے گوادر میں دفاتر قائم کر کے افسران اور دیگر عملہ تعینات کرکے اسے گوادر پورٹ اتھارٹی، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، گوادر پورٹ اور فری زونز میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں سے روابط بڑھانے کا ٹاسک سونپ دیاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز گوادر میں اپنا مضبوط سسٹم بنائے گی اور مستقبل میں یہاں ہونے والی معاشی سر گرمیوں سے بھرپور استفاد ہ کرے گا دراثنا ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر بلوچ اپنے ایک اور بریفنگ میں بتایاہے یکم مارچ سے گوادر کو 100 میگاواٹ اضافی بجلی ایران سے ملے گی۔ انشاء اللہ گوادر کو 24/7 بجلی کی فراہمی ہوگی، اس سے گوادر میں صنعت، سیاحت اور رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو فروغ ملے گا انہوں نے کہا ھے کہ گوادر کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان اور ایران کی حکومتوں نے جون 2022 میں 100 میگا واٹ اضافی بجلی کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے تھے وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ سال اپنے دورہ گوادر کے دوران متعلقہ حکام کو ہدایت کی تھی کہ اس منصوبے کو مختصر مدت میں مکمل کیا جائے جبکہ کہ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے گزشتہ جون میں جیوانی سے گوادر تک 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کی منظوری دی تھی۔ 132 کے وی کے دوسرے سرکٹ سٹرنگنگ کی تعمیر، جیوانی سے گوادر (94 کلومیٹر) تک ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کے نام سے یہ منصوبہ 2,322.940 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا جبکہ گوادر ایران سے درآمد شدہ بجلی پر انحصار کرتا ہے اور 132 کے وی لائن کی تعمیر سے ساحلی شہر پہلی بار نیشنل گرڈ سے منسلک ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے