وزیراعلیٰ بلوچستان نے بی ایس 17 ملازمات کیلئے سول سروسز اکیڈمی کے قیام کی منظوری دیدی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبائی سول سروس کے بی ایس 17 اور بالا گریڈ کے افسران کی کیپیسٹی بلڈنگ اور ضروری ٹریننگ کے لئے محکمہ ہائے ملازمت و عمومی نظم و نسق کے زیر انتظام کوئٹہ میں سول سروسز اکیڈمی کے قیام کی منظوری دے دی محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے ارسال کی گئی سمری پر وزیراعلی کی منظوری سے ٹرینینگ اکیڈمی میں بی ایس 20 کے آفیسر کو ڈائریکٹر جنرل، بی ایس 19 کے چیف انسٹرکٹر اور بی ایس 18 کے ڈائیریکٹنگ سٹاف کی تعیناتی سمیت دیگر ضروری انتظامی اسٹاف اور آپریشنل اخراجات کے لئے مالی سال 2022-23 میں 100 ملین روپے کا اجراکیا جائے گا واضح رہے کہ بلوچستان سول سروسز اکیڈمی کوئٹہ کے عارضی کیمپس کے قیام کے لئے رورل ڈیولپمنٹ اکیڈمی کوئٹہ کے اکیڈمک بلاک اور لائبریری کی مرمت، آرائش اور فرنیچر کے لئے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو 8.21 ملین روپے کا اجراکیا جائے گا وزیراعلی کے اس احسن اقدام سے سول سروس کے افسران کے استعداد کار میں نمایاں اضافہ ہوگا اور ٹریننگ سے محروم رہ جانے والے افسران اس سے مستفید ہونگے سول سروس کے افسران نے وزیر اعلی کے اس اہم اقدام کو سراہتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔